قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کا اجلاس کل طلب،اہم فیصلے متوقع

ویب ڈیسک|02نومبر2020
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس میں ملک میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، تعلیمی اداروں کی بندش، ایس او پیز پر عمل درآمد سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران مزید 1123 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار835 ہوگئی ہے اور کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے