سعودی عرب اور یواےای محفوظ ترین ممالک قرار

ریاض (قافلہ نیوز )سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دنیا میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے کیے گئے نئے گیلپ پول میں دنیا کے دس محفوظ ترین ممالک میں شامل قرار پائے ہیں۔
گیلپ کے 2020ء کے امن وامان کے اشاریے میں دنیا کے 144ممالک کے لوگوں سے ان کے خود کو محفوظ سمجھنے کے بارے میں ادراک واحساس کی جانچ کی گئی ہے۔ان سے مقامی پولیس پر اعتماد ، رات کے وقت تنہائی میں پیدل چلنے کے دوران میں احساسِ تحفظ ،حملوں، ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں کے بارے میں رائے پوچھی گئی تھی۔مجموعی اشاریے میں سنگاپور گذشتہ برسوں کی طرح پہلے نمبر پررہا ہے لیکن اس مرتبہ اس کے ساتھ ترکمانستان بھی پہلے نمبر پر ہے۔
چین دوسرے نمبر پر رہا ہے۔دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی اس فہرست میں آئس لینڈ اور کویت تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات ، آسٹریا ، ناروے ، سوئٹزرلینڈ اور ازبکستان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان ممالک کی 92 فی صد آبادی نے خود کو محفوظ قرار دیا ہے۔
سعودی عرب دو اور اسلامی ممالک مصر اورانڈونیشیا کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ان تینوں ملکوں کے 89 فی صد شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں۔امریکا کے 85 فی صد اور برطانیہ کے 83 فی صد شہریوں نے اپنے اپنے ملک میں خود کو محفوظ قرار دیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے