الحمراء نے قوالی”مرحبا سرکار آگئے“ریلیز کر دی

لاہور(قافلہ نیوز)لاہورآرٹس کونسل الحمراء نے اپنی تیار کردہ قوالی”مرحبا سرکارآگئے“ ریلیز کر دی ہے۔جس میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان فنکاروں نے حصہ لیا ہے۔ موسیقی کے شعبہ میں جہاں دنیا بھر کے لوگ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں وہاں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ وطالبات محنت اور لگن کے ساتھ اپنے ملک وقوم کا نام روشن کرنے میں کوشاں ہیں،یہ نوجوانوں جس جذبے سے موسیقی کے شعبوں میں جدت پیدا کررہے ہیں، الحمراء ان کی ہر مرحلے پر حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے قوالی ”مرحبا سرکارآگئے“ریلیزکرنے کے موقع پر کیا۔انہوں نے قوالی کی ریکارڈنگ کے تمام مراحل کی از خود نگرانی کی، یہ الحمراء کی تاریخ کاوہ مثالی قدم ہے جو قوالی کے فروغ میں پیش خیمہ ثابت ہوگا، انھوں نے مزید کہا کہ قوالی کی تیاری میں نوجوانوں نے دن رات محنت کرکے جوکارنامہ سر انجام دیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ثمن رائے نے کہا کہ لاہوآرٹس کونسل فنون لطیفہ کے شعبوں میں ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹھوس اقدمات اٹھارہی ہے جس کہ مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ قوالی کے بول عرفان سلیم نے لکھے جبکہ موسیقی خالد خان نے ترتیب دی ہے۔قوالی الحمراء کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردی گئی ہے۔ جسے دیکھنے والے ہزاروں افراد بے حد پسند کررہے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے