چھوٹی صنعتوں کو بجلی بلز میں50فیصد رعایت دینے کا اعلان

چھوٹی صنعتوں کو اب ا

اسلام آباد(قافلہ نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے چھوٹی صنعتوں کو بجلی آدھی قیمت پر میسر ہو گی۔وزیر اعظم عمران خان نے توانائی شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایکسپورٹس بڑھانے کی کوشش کی اور ایکسپورٹس میں اضافے سے ملک میں روپے آئیں گے۔ کورونا کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹس تیزی سے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بہت مشکل سے استحکام ملا ہے۔ پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے اس لیے ہم نے یکم نومبر سے چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد کم نرخ پر دینے کا فیـصلہ کیا ہے اور صنعتوں کو اگلے 3 سال کے لیے 25 فیصد کم نرخ پر اضافی بجلی دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے لیے پورا وقت آف پیک آور تصور ہو گا۔ تعمیراتی صنعت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فروخت بھی بڑھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث سب سے زیادہ نقصان سروس انڈسٹری کو ہوا تاہم اب ایس او پیز کے تحت کاروبار چلائیں گے اور کورونا کی وجہ سے اب معیشت اور کاروبار کو بند نہیں کریں گے۔کورونا ایس او پیز سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں اور لوگوں کو کورونا سے آگاہی کی مؤثر آگاہی فراہم کریں۔ دنیا نے کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کورونا سے بچایا ہے اور عوام کورونا کی روک تھام کے لیے ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ ہمیں کورونا کی دوسری لہر سے بھی بچنا ہو گا ورنہ لاپرواہی اور بے احتیاطی کی وجہ سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے