درجہ حرارت میں اضافہ،کراچی میں ہیٹ ویوز آنے کےامکانات

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے جبکہ اب کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رُخ تبدیل ہوگا، کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔سردار سرفراز نے کہا کہ 30 مارچ کے بعد کراچی کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ ہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے