خیرپور:ٹریفک حادثے میں4طلبہ سمیت5افراد جاں بحق

خیرپور(قافلہ نیوز)مہران ہائی وے پر تیز رفتار وین موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی۔پولیس کے مطابق حادثہ مہران ہائی وے پر کوٹ لالو کے قریب پیش آیا ہے جہاں وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر دو موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 طالبعلموں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق دونوں موٹر سائیکلوں پر اسکول کے طلبہ سوار تھے، جاں بحق طلبہ کی عمریں10 سے 12 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمیوں کو نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے کے فوری بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسکول کے طالبعلموں نے مہران ہائی وے پراحتجاج کر کے دھرنا دے دیا جبکہ تاجروں نے واقعے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے وین ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے