خان پور میں دو والدین میں بیٹے اور بیٹی کی ولدیت پر تنازع

رحیم یار خان (قافلہ نیوز)رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے سرکاری ہسپتال میں عملے کی غفلت کے باعث دو نومولود بچوں کے والدین میں تنازعہ پیدا ہوگیا۔ خان پور کے سرکاری ہسپتال میں ایک لڑکے اور ایک لڑکی کی پیدائش ہوئی۔ دونوں خواتین نے لڑکے کو اپنی اولاد قرار دے دیا۔ڈاکٹر کے مطابق آمنہ زوجہ رفیق کے ہاں بیٹا اور مجیداں زوجہ فاروق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی لیکن عملے نے آکر دونوں خواتین کو بیٹے کی مبارکباد دے دی جس کے بعد نومولود بچوں کی ولدیت پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق فریقین میں ڈی این اے رپورٹ پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد بچے اور بچی کے حقیقی والدین کا پتہ چل جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے