ویکسین نہ لگوائی تو31اگست کوموبائل سم بندہوجائے گی

کراچی(قافلہ نیوز)سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سم بند کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو خط لکھ دیا ہے۔ ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر مظفر اوڈھو کے مطابق 31 اگست تک جس نے ویکسین نہیں لگوائی اس کی سم بند ہوجائے گی۔ڈاکٹر مظفر اوڈھو کا کہنا تھا کہ افسوس ہے لوگ سم بند ہونے کے ڈر سے ویکسین لگوانے آرہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 31 اگست سے پہلے لوگ ویکسین لگوالیں، اب تک صوبے میں 80 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے