وزیراعظم کل بہاولپور کا دورہ کرینگے،وزیراعلی عثمان بزداراستقبال کرینگے

لاہور: وزیراعظم عمران خان کل بہاول پور کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہاول پور میں وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کا استقبال کرنے کے لیے بہاولپور پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان کی آمد پر عثمان بزدار ان کا خیر مقدم کریں گے۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ تمام تقاریب میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان جب اسلامیہ یونیورسٹی میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب ان کے ہمراہ ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ اورانٹر کروپنگ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بھی وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سولر پاور پراجیکٹ، نرسنگ کالج اور کرکٹ اسٹیڈیم پویلین کا افتتاح بھی ہوگا جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہوں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے