آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان

کراچی:محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں اس وقت مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور شہر کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔؎
محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے جب کہ مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
ادھر میں دھند چھٹنے کے بعد علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پروازیں بحال کردی گئیں۔لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا تھا اور ائیرپورٹ کو گزشتہ رات 12 بجے ایک بار پھر بند کردیا گیا تھا۔دوسرے روز کی دھند کی وجہ سے لاہور سے 20 پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا تھا اور دھند کی وجہ سے 6 پروازوں کو اسلام آباد اور کراچی اتارا گیا تھا۔شہر میں اب دھند چھٹنے کے بعد پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا گیا ہے اور ایک گھنٹے سے چکر کاٹنے والی برٹش ائیرویز کی لندن سے پرواز 10:37 بجے لینڈ کرگئی۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ مدینہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9748 بھی لاہور میں لینڈ کرگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور جنوبی پنجاب میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے