پنجاب حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
چیف سیکرٹری پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
لاہور(قافلہ نیوز) حکومت پنجاب نے 5 فروری کو کشمیروں سے اظہار یکجہتی کیلئے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ 5 فروری کو تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو ہرسال پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کیلئے کشمیر ڈے منایا جاتا ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔