پی ایس ایل:گلیڈی ایٹرنے ملتان سلطانزکو 8وکٹوں سے شکست دیدی

ویب ڈیسک | بدھ 20فروری 2019
دبئی ؛ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شین واٹسن اور ریلی روسو کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں جاری اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ملتان سلطانز کے جیمز وینس نے برق رفتار 28 رنز بناتے ہوئے شان مسعود کے ساتھ ٹیم کو 34 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
OUT! @mnawaz94 draws first blood as @vincey14 (28) is deceived by the angle and trapped in front. Multan Sultans are 36/1 after 4 overs
Scorecard and ball-by-ball details 👉 https://t.co/pbqnyMybE1 #QGvMS #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/Ua4MIEcHer
— Cricingif (@_cricingif) February 20, 2019
جیمز وینس 34 کے مجموعے پر محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد شان مسعود 18 رنز بنانے کے بعد 54 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے جنہیں فواد احمد نے اسٹمپ آؤٹ کروایا۔جب 64 کے مجموعے پر لوری ایوینس رن آؤٹ ہوئے تو ایک مرتبہ پھر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک مرد میدان بن کر سامنے آئے اور ڈینیئل کرسچن کے ساتھ مل کر ٹیم کو 73 رنز کی اہم پارٹنر شپ قائم کی۔شعیب ملک نے 37 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی اور 137 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے ۔کپتان کے بعد ملتان سلطانز کو ڈینیئل کرسچن اور آندرے رسل نے 18، 18 رنز بنا کر 160 رنز تک پہنچایا۔
SIX! Short ball from @sohailmalik614 and @realshoaibmalik goes flat for the maximum towards the leg side. Multan Sultans are 136/3 in the 17th over
Scorecard and ball-by-ball details 👉 https://t.co/pbqnyMybE1 #QGvMS #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/ZaCgF9cp2m
— Cricingif (@_cricingif) February 20, 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عرفان اور غلام مدثر نے 2، 2 جبکہ محمد نواز، فواد احمد اور سہیل تنویر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں شین واٹسن آغاز سے ہی سلطانز کے باؤلرز کو نشانہ بناتے رہے اور ابتدائی 10 اوورز میں اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ٹیم کو 89 تک پہنچادیا۔
شین واٹسن 95 کے مجموعے پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقی ریلی روسو نے گلیڈی ایٹرز کی کمان سنبھالی اور اسی رفتار کے ساتھ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ریلی روسو نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے قابل شکست 67 رنز بنائے اور ٹیم کو 19ویں اوور میں فتح سے ہمکنار کیا۔