وزیر اعلیٰ پنجاب کا اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کی مانیٹرنگ کا حکم

ویب ڈیسک : اتوار 12مئی 2019
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی موثر مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان بازاروں کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے، انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کے نرخو ں میں استحکام کے لئے موثر اقدامات اُٹھائیں۔انہوں نےکہا کہ متعلقہ افسران فیلڈ میں رہ کر صارف کو اشیاء کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی اور معیار کو بھی یقینی بنائیں، اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔