مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، 4 نوجوان شہید

ویب ڈیسک : 23جون 2019
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
شوپیاں کے علاقے کلگام میں میں بھارتی فوج نے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔
بھارتی فوج نے مظاہرے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی اور سڑکوں اور گلیوں میں گشت شروع کر دیا تاہم کشمیری بھارتی ہتھکنڈوں سے ذرا بھی خوفزدہ نہ ہوئے اور بھارتی فوج اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے