صادق آباد:اشتعال انگیز تقریر پر مزدور رہنما،صحافی گرفتار

رانا قمرالزمان کے خلاف ایم پی او16کے تحت مقدمہ درج

ویب ڈیسک | اتوار23جون 2019
صادق آباد: ریاست مخالف تقریر کرنے اور عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں مزدور رہنمااور کالم نگار رانا قمرالزمان خاں کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق 22جون ہفتے کی رات سادہ کپڑوں میں ملبوس افرادانہیں گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے تاہم آج پولیس کی طرف سے ان کی گرفتاری کی ایف آئی آر بھی سامنے آگئی ہے۔رانا قمرالزمان خاں کو سٹی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ریاست مخالف تقریر پر رانا قمرالزمان کے خلاف MPO-16کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوۓ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ان پرحکومت اور ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
رانا قمرالزمان خاں کے خلاف درج ایف آئی آر کا عکس

واضح رہے کہ رانا قمرالزمان خاں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کیمپئین کے مرکزی عہدیدار اورترقی پسند کالم نگار بھی ہیں۔وہ مختلف اخبارات و جرائد میں لکھنے کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے نظریات کا کھل کراظہار کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کئی مرتبہ زیر عتاب آچکے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے