دریاۓ سندھ کے کچہ ایریا میں پرندوں کا غیرقانونی شکار عروج پر پہنچ گیا

آصف چانڈیو
قافلہ نیوز ڈاٹ کام،بھونگ
پیر 24جون 2019

بھونگ : دریائے سندھ کے کچہ کے علاقوں موضع مرید آباد اور موضع دولت پور تھانہ ماچھکہ تحصیل صادق آباد کی حدود میں کم یاب نسل کے پرندوں کا غیر قانونی شکار عروج پر پہنچ گیا ہےجبکہ محکمہ وائلڈ لائف کے متعلقہ حکام نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔دریائی علاقوں میں شکاری بلا خوف خطر کھلے عام تلور ، تیتر ، آڑی ، بٹیر ، مرغابی سمیت مختلف کم یاب نسل کے پرندوں کا غیر قانونی شکار کر رہے ہیں اور پھر غیر قانونی شکار کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کی جاتی ہیں۔قافلہ نیوز کو موصول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شکاری گن کی مدد سے شکار کیے گئے پرندوں کے ساتھ موجود ہے۔بے تحاشا شکار کی وجہ سے دریائی علاقے کا قدرتی حسن کئی کم یاب پرندے اب اس علاقے سے ختم ہوچکے ہیں۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل ، ڈی پی او عمر سلامت ، ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے اورپرندوں کی نسل کو ختم ہونے سے بچایا جاۓ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے