قطر پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری کرے گا

ویب ڈیسک : 24جون 2019
اسلام آباد: قطر پاکستان میں براہ راست معاشی سرگرمیوں اور جمع شدہ رقم کی صورت میں تین ارب قطری کی سرمایہ کاری کرے گا۔قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اشتراک کا حجم نو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
Qatar News Agency

@QNAEnglish
Upon the directives of HH the Amir, the Deputy Prime Minister and Minister of Foreign Affairs announces of new investments in the form of deposits and direct investments worth a total of QR3 billion in the Islamic Republic of Pakistan.
1,007
13:09 – 24 Jun 2019
423 people are talking about this
Twitter Ads information and privacy
وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اس اعلان پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Dr. Abdul Hafeez Shaikh
@a_hafeezshaikh
Want to thank the Emir of Qatar HRH Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani for announcing US $3 Billion in #deposits and direct #investments for #Pakistan and for #Qatar’s affirmation to further develop relations between the two countries.
2,362
14:08 – 24 Jun 2019
Twitter Ads information and privacy
452 people are talking about this
حفیظ شیخ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ قطر کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری کا عزم دہرانے پر بھی شیخ تمیم بن حمد الثانی کے مشکور ہیں۔سرمایہ کاری کا یہ اعلان امیر قطر کے دورہ پاکستان سے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دورہ پاکستان کے دوران تین معاہدے کیے ہیں۔سیاحت اور تجارت کی ترقی کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت جبکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد، خفیہ معلومات کے تبادلے کی یاد داشت پر بھی دستخط کیے گئے۔تحریک انصاف کو حکومت میں آنے کے بعد شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایسی صورتحال میں پاکستان کی دوست ممالک نے مدد کی۔اس سے قبل سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکجز کا اعلان کیا ہے۔
قطر کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق امیرقطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی ہدایت پرنائب وزیر اعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان نے اعلان کیا ہے کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کرے گا۔حکومتی اعلامیہ میں قطری نائب وزیراعظم نے کہا 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کےبعدپاک قطرباہمی معاشی تعاون کاحجم9ارب ڈالرہوگا، پاکستان سے دیگرشعبوں میں بھی تعاون بڑھانےکےخواہاں ہیں۔اس سے قبل قطری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہناتھا پاکستان کو تین ارب ڈالرڈائریکٹ ڈپازٹس اوربراہ راست سرمایہ کاری کی مد میں دیئےجائیں گے جبکہ قطر پاکستان میں گیس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کرے گا۔اس سے قبل سعودی عرب اور یو اے ای بھی پاکستان کو ایسے ہی پیکجز دے چکے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کو ڈائریکٹر ڈپازٹس کےعلاوہ مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔پاکستان کا آئی ایم ایف سے بھی اصولی معاہدہ طےپاگیا ہے، جس کے تحت پاکستان کوچھ ارب ڈالرملیں گے، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ اگلے ماہ دےگا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے