سندھ:ایڈز کے مریضوں کی امداد کیلئے ایک ارب روپےکا فنڈ قائم

ویب ڈیسک : 24جون 2019
کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں کی امداد کے لیے ایک ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دےدی ہےجسکی نگرانی چھ رکنی کمیٹی کرے گی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا کو بتایاہے کہ کمیٹی میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اورمقامی ایم پی اے بھی شامل ہے۔ فنانس ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ، مختیارخاص ، ایچ آئی وی اور ایڈز بیماری کا متعلقہ ماہر بھی کمیٹی میں شامل ہوگا۔اس ضمن میں قائم کی گئی کمیٹی کےٹرمز آف ریفرنس سات ہیں۔ کمیٹی کے ٹی او آرز میں ایچ آئی وی اورایڈز کے مریض کیلئے فلاحی اسکیم شروع کرنا شامل ہے ۔
اسی طرح ان مریضوں کی بحالی کیلئے مختلف پروگرام شروع کرنا اور عوام میں آگاہی پیدا کرنا بھی کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہے۔سرنجوں اور کنٹراسیپٹو آلات کی قیمتوں پر نظر رکھنے سمیت مرض کی ادویات کی خریداری کرکے تقسیم کرنا بھی کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل کیا گیاہے ۔کمیٹی کو فنڈز کی بہترین انویسٹمینٹ کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے،یہی نہیں بلکہ کمیٹی کو سرمایہ کاری فنڈز کا منافع شفاف طریقے سے خرچ کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی طرف سے ایچ آئی وی اور ایڈز کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس پروگرام پر عملدرآمد کی نگرانی خود کرینگے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے