بینک اکاؤنٹ ہولڈرز ہوجائیں ہوشیار، خبردار!

بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکاؤنٹس کو بینکوں نے عارضی طور پر بند کرنا شروع کر دیا

ویب ڈیسک : پیر 24جون 2019
لاہور: بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکاؤنٹس کو بینکوں نے عارضی طور پر بند کرنا شروع کر دیا جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بائیو میٹرک کروانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بائیو میٹرک کروانے والوں کے لئے 30 جون کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے تاہم شہر کے بیشتر بینکوں نے اسٹیٹ بینک کی مقرر کردہ تاریخ سے قبل ہی بائیو میٹرک نہ کروانے والے اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بلاک کرنا شروع کردیا۔
بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری جلد از جلد اپنے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک کروا لیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی 30 جون میں کچھ روز باقی ہیں اور اس سے قبل بغیر اطلاع دئیے بینکوں کی جانب سے اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بند کرنا غلط ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر اکاؤنٹ عارضی بند کرنے ہی ہیں تو سب سے پہلے کھاتہ داروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے تاکہ کھاتہ دار پریشانی سے بچ سکیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے