ورلڈ کپ میں افغانستان کو ایک اور شکست،بنگلہ دیش میچ جیت گیا

اسپورٹس ڈیسک : پیر 24جون 2019
ساؤتھ ہمپٹن: ورلڈ کپ 2019 کے31ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62 رنز سے شکست دے دی۔
افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے 263 رنز کے ہدف کو عبور کرنے میں ناکام رہی اور 47 ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، افغانستان کی جانب سے سمیع اللہ شنورای 49 اورگلبدین نائب 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میچ میں پانچ وکٹیں اور ففٹی اسکور کرنے پر بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 262 رنز اسکور کئے جب کہ اس کے ساتھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
مشرفی مرتضیٰ الیون کی جانب سے مشفیق الرحیم نے 83، شکیب الحسن 51 اور تمیم اقبال نے 36 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن نے تین جبکہ گلبدین نائب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں بنگال ٹائیگر نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا، بنگلہ دیش کے 5 پوائنٹس ہیں، جبکہ افغانستان کی اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے