اساتذہ اور سکول سربراہان کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں پر پابندی

ویب ڈیسک : 08ستمبر 2019
لاہور:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ اور سکول سربراہان کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں پر پابندی لگا دی۔
اساتذہ اور سکول سربراہان کیلئے اچھی خبر آگئی ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں پر پابندی لگا دی ہے، اس حوالے سے تمام سکول سربراہان کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا، جس میں کہاگیاہے کہ ہیڈ ٹیچر ،آئی ٹی ٹیچر اور ٹیچنگ کیڈر سے کسی بھی سٹاف کی غیر تدریسی ڈیوٹی نہ لگائی جائے،اساتذہ کی جانب سے محکمہ سکولز ایجوکیشن کو شکایات کی گئی تھیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے