سوزوکی آلٹو15 لاکھ 18 ہزارکی ہوگئی

سوزوکی نے گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا

ویب ڈیسک : منگل یکم اکتوبر2019
کراچی: پاک سوزوکی نے نئی متعارف کرائی گئی آلٹو کار کی کمپنی قیمت بڑھادی۔کمپنی اعلامیے کے مطابق آلٹو کی نئی قیمت 13 لاکھ آٹھ ہزارسے بڑھاکر 15 لاکھ 18 ہزار کردی گئی ہے جبکہ اس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے ڈیلرز کو ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔مارچ کے مہینے میں متعارف کروائی گئی آلٹو کی قیمت میں مجموعی طور پر دو لاکھ 10 ہزار روپے بڑھائے گئے ہیں۔جنوری 2018 سے 2019 کے درمیان کئی دیگر گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھائی گئیں۔
سب سے زیادہ قیمت سوؤفٹ کی پانچ لاکھ 39 ہزار بڑھائی گئی جبکہ ویگنور کی قیمت میں ایک سال میں پانچ لاکھ 11ہزار اضافہ کیا گیا۔اسی طرح کلٹس کی قیمت چار لاکھ 95 ہزار تک بڑھائی گئی جبکہ مہران وی ایکس آر ایک لاکھ 81 ہزار مہنگی ہوئی۔
گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔پاک سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں چھ ہزار تک کا اضافہ کیا ہے اور ان قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ان موٹر سائیکلوں میں جی ڈی 110 ایس، جی ایس 150، جی ایس 150 (اسپیشل ایڈیشن)اور جی آر 15 شامل ہیں۔جی ڈی 110 ایس کی قیمت ایک لاکھ 66 ہزار تھی جو کہ اب دو ہزار روپے اضافے کے بعد 168 ہزار ہوگئی ہے۔جی ایس 150 کی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار تھی جو کہ تین ہزار روپے اضافہ کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار ہوگئی ہے۔جی ایس 150 (اسپیشل ایڈیشن) کی قیمت ایک لاکھ 91 ہزار تھی جو کہ تین ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار ہوگئی ہے۔اسی طرح جی آر 150 کی قیمت دو لاکھ 59 ہزار تھی جو کہ چھ ہزار روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 65 ہزار ہوگئی ہے۔اس سے قبل سوزوکی نے نئی متعارف کرائی گئی آلٹو کار کی کمپنی قیمت بڑھادی تھی۔کمپنی اعلامیے کے مطابق آلٹو کی نئی قیمت 13 لاکھ آٹھ ہزار سے بڑھاکر 15 لاکھ 18 ہزار کردی گئی ہے جبکہ اس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔کمپنی کی طرف سے ڈیلرز کو ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے