پنجاب میں گریڈ1سے4تک بھرتیوں پر پابندی ختم

ویب ڈیسک|منگل08اکتوبر2019
لاہور:پنجاب کابینہ کا اجلاس ایوان وزیراعلی ٰمیں سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چوبیس نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے کر کابینہ نے منظوری دی۔پنجاب کابینہ نے صوبے میں فنانس کمیشن کی تشکیل کی اجازت دیدی جبکہ سستی روٹی اتھارٹی ختم کرنے کی منظوری دی۔ پنجاب میں بارڈر ملٹری رولز میں بھی ترامیم کا فیصلہ کیا گیا جبکہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی راولپنڈی کے قیام کی بھی اجازت دی گئی۔
نان اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نظر ثانی کابینہ نے مسترد کردی۔ اجلاس میں پنجاب ویلیج اینڈ نیبرہڈ کونسل کی حد بندیوں کی منظوری دی گئی۔پنجاب حکومت نے گریڈ ایک سے چار تک سرکاری ملازمتوں سے پابندی ہٹا لی۔ اس کے علاوہ سپیڈو بس سروس لودھراں کے لیے اکسٹھ ملین کی منظوری دیدی گئی۔
وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ آج پنجاب کابینہ کا 18واں اجلاس تھا۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی منظوری دی گئی۔ یہ کمیشن 13 ممبران پر مشتمل ہوگا جس کے وزیر خزانہ سربراہ ہوں گے۔میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سستی روٹی سکیم کا سپیشل آڈٹ کروایا جائے گا جبکہ گریڈ ایک سے چار تک بھرتیوں پر پابندی اٹھا رہے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے