نیوزی لینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے6کھلاڑی کورونا کاشکار

سپورٹس ڈیسک: دورہ نیوزی لینڈ پر گئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ متاثرہ افراد نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔
قو می ٹیم کا اسکواڈ دو روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا تھا جہاں ان کےکوروناٹیسٹ کیے گئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ا سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا ہے۔
حکام کی جانب کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک ہے۔پچپن رکنی قومی اسکواڈ کے نیوزی لینڈ آمد سے قبل پاکستان میں بھی کوویڈ نائنٹین ٹیسٹ لئے گئے تھے۔
دورہ نیوزی لینڈ پر موجود پینتیس کھلاڑیوں اور بیس سپورٹ سٹاف کی کورونا رپورٹ آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ میں اپنا چودہ روزہ قرنطینہ پورا کر رہی ہے۔ابتدائی تین دن کھلاڑیوں اور ٹیم سٹاف کو ہوٹل تک محدود رہنے کے پروٹوکول پر عمل کرنا ہے۔ تین دن بعد قومی کرکٹرز کو ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔ قومی کرکٹ ٹیم کا نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی اٹھارہ دسمبر کو شیڈول ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل بعض افراد نےایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دورہ پر آئی پاکستا نی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے بات چیت جاری ہے۔
کورونا پروٹوکولز پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے