رحیم یارخان:اتحادگارڈن کے زیراہتمام محفل نعت

رحیم یار خان(قافلہ نیوز،26نومبر2020)اتحاد گارڈن انتظامیہ کی جانب سےجامع مسجد میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں معرو ف عالم دین مفتی محمد اکمل سعیدی آف ملتان نے خصوصی بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺکا میلاد منانا ایسا ہے جیسے انسان کا دنیا میں جنت کمانا ہے اور میلاد منانے والوں کا لنگر اور دستر خوان ہمیشہ وسیع رہتا ہے اس لیے ہم سب مسلمان دینی تعلیم کو فروغ دیں۔دنیاوی تعلیم کو کاروبار کاذریعہ بنائیں مگر دینی تعلیم سے آخرت سنورتی ہے اس لیے دنیا کی فکر کے ساتھ ساتھ آخرت کی فکر کرنا ضروری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے پیارے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو اتحاد اسٹیٹ بلڈرزاینڈ ڈویلپرز چوہدری غلام غوث، حاجی غلام فرید، منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عمر فرید،ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری شاہد فرید، چوہدری شبیر جٹ، چوہدری غلام رسول ، چوہدری غلام نبی ،چوہدری اسحاق فرید ،چوہدری مجاہد عباس ،رضوان بھٹی ، شرجیل بھائی ، چوہدری اشفاق، پروفیسر وقار مصطفی بیگ، اصغر خان ، حاجی مظہر ، محمد سعید، چوہدری نور احمد ، چوہدری ،اظہر محمود،جے یو پی کے سٹی صدر محمد اکرم نورانی ،ودیگر اتحاد اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی انتظامیہ سمیت رہائشیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاءکے اعزاز میں وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے