الحمرامیں سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے علاقائی موسیقی کاپروگرام

لاہور(قافلہ نیوز،27نومبر2020) لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے سندھ سے تعلق رکھنے والے لوک گلوکار شوکت فقیر کے ساتھ پروقار شام کا انعقاد کیا جس میں تھر پارکر کے اس منفرد اسلوب رکھنے والے گلوکار نے”ہوجمالو“،سرائیکی زبان میں ”یار ڈاڈھی عشق آتش لائی ہے“،پنجابی میں ”ماڑا اے ماڑا ساڈا یار جو اے“،سندھی میں ”جیئے سندھ جیئے‘سندھ وارا جیئن“،اردو میں ”طلوع سحر ہے شام قلندر“ اور مارواڑی زبان میں ”کھڑی نیم کے نیچے ہوں یا ہیکھی“گا کر زندہ دلانِ لاہور اور فیس بک پیج پر لائیو دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔پروگرام میں علاقائی خوبصورت زبانوں کے سنگم نے پروگرام کو مثالی بنا دیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء ثمن رائے نے اس موقع پر کہا ہے کہ تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے سندھ کے مشہور و معروف فوک گلوکار شوکت فقیر کے ساتھ یہ شام ادب و ثقافت کے میدان میں تازہ ہوا کا ایک اور جھونکا ثابت ہوگی،یہ ایسے گلوکار ہیں جنہوں نے اپنے فن سے صحراء میں نخلستان آباد کئے ہیں،بلاشبہ الحمرا ء آرٹس کونسل زندہ دلان لاہور کی زندہ دلی کو مزید تقویت بخشنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،جس انداز میں یہ ادارہ فنون لطیفہ کی تمام شاخوں کی آبیاری کر رہا ہے وہ اپنی مثا ل آپ ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے مزید کہا کہ میں لوگوں کے اس اعلی ذوق کی قدر کرتی ہوں جس کی بدولت وہ الحمرا آرٹس کونسل کے پروگرامز کو تواتر سے پسند کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی الحمرا کی یہ کاوش بھی پسند آئے گی،جس میں شوکت فقیر نے شاندار انداز میں پرفارم کیا،الحمرا آرٹس کونسل کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ دور دراز علاقوں کے فنکاروں سے اپنے عالمی سطح کے پلیٹ فارم پر پرفارم کرنے کا بھر پور موقع فراہم کر رہا ہے،جس سے لوگوں کے دلوں میں اپنے فنکاروں کی محبت کا جذبہ اور بڑھتا ہے اور بلاشبہ پاکستان قوم اپنے فن اور فنکار سے بے پناہ محبت کرنے والی قوم ہے۔واضح رہے سندھی کلچر ڈے ہو یا بلوچی ثقافت کا دن،گلگت بلتستان کی جنت نظیر وادیوں کی اقدار ہو یا پنجاب کے رہنے والوں کے خوبصورت رسم ورواج‘لاہور آرٹس کونسل انہیں زندہ دلان لاہو ر کے لئے پیش کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔یہ پروگرام الحمرا کے فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا گیا جسے عوام کی بڑی تعداد نے دیکھا اور پسند کیا۔علاوہ ازیں پروگرام علاقائی موسیقی کے فروغ کا باعث بنا جس سے نئی نسل کو ہماری احسن رسم ورواج سے آگہی ملی۔الحمرا آرٹس کونسل آئندہ بھی اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے