گوجرانوالہ میں فائرنگ سے3افرادجاں بحق،6زخمی

ویب ڈیسک|09مارچ2021
گوجرانوالہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کے باہر زمینداروں کے احتجاج اور دفتر پر پتھراؤ ، توڑ پھوڑ کے بعد سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں چندا قلعہ بائے پاس کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کے باہر زمینداروں کے احتجاج میں مشتعل مظاہرین نے سوسائٹی کے دفتر پر پتھراؤ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی ۔اس موقع پر سکیورٹی گارڈز نے لاٹھی چارج اور فائرنگ کی جس سے 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔زمیندار اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی گارڈز اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے لوگ زخمی ہوئے۔ تقریباً دو گھنٹے تک مظاہرین اور گارڈز کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری رہا۔تصادم کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کیا۔ تصادم کے بعد پولیس کی بھاری نفری اسپتال میں بھی تعینات کر دی گئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے