کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘پروگرام کا آج سےآغاز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج ’کوئی بھوکا نہیں سوئے گا‘پروگرام کا آغاز کریں گے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتائی ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ریاست مدینہ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔انہوں ںے کہا ہے کہ اس سال کے آغاز میں وزیراعظم نے اس پروگرام کے عزم کا اظہار کیا تھا اب اس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے موبائل وین سے شاہراہوں اور چوراہوں پر کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدوروں اور غریب افراد کو موقع پر تازہ اور گرم کھانے کی سہولت فراہم ہو گی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس پروگرام کا دائرہ کار پورے پاکستان تک پھیلایا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے