کورونا کیسز میں اضافہ،تعلیمی ادارے15دن کےلیے بند

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد اور پنجاب کے7 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے اگلے ہفتے سے 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ ایند کنٹرول سنٹر (این سی او سی) اجلاس کے بعد وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا کہ اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہورمیں تعلیمی ادارے 15 سے 28مارچ تک بند رہیں گے۔معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں کوروناکیسزکی شرح کم ہے اور ان صوبوں میں50فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے۔اسلام آباد میں دفاتر میں 50 فیصد حاضری پر کل سے عملدرآمد ہوجائے گا۔ شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسزبدستور بندرہیں گی۔این او سی کے اجلاس میں 15 مارچ سے شادی ہالز وغیرہ کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ این سی اوسی کی شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی۔وفاقی وزیر شفقت محمود نے اس ضمن میں کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں اس فیصلے کا اطلاق صرف پشاور پر ہوگا۔ سندھ اور بلوچستان میں 50 فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے۔اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ابھی صورت حال نومبر اور دسمبر 2020 والی نہیں ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے