پنجاب کے7شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،پنجاب کلچرڈے کی تقریبات منسوخ

لاہور(قافلہ نیوز)برطانیہ سے آئے کورونا وائرس کی نئی قسم پنجاب میں پھیل گئی ، لاہور کے 16، گجرات کے 17 اور راولپنڈی کے 4 علاقوں میں 12 بجتے ہی بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیا ہے جبکہ آج ہونے والے پنجاب کلچر ڈے کی تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔کمشنر لاہور کا کہنا ہے کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے سٹی پریڈ اور ثقافتی پروگراموں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔ادھر سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں شام سات بجے تک کھلیں گی، انتہاَئی ضرورت پر ایک فرد ہی گھر سے نکل سکے گا۔پنجاب کے تمام کاروباری مراکز پیر سے شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس نہیں کھولی جائیں گی، نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ 7 شہروں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات کے تمام اِن ڈور شادی ہال، مزار، درگاہیں، سنیما اور کمیونٹی سینٹرز بند رہیں گے۔
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صوبوں سے حفاظتی انتظامات پر سختی سے عمل درآمد کا کہہ دیا ہے۔این سی او سی نے خیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں بھی لاک ڈاؤن پر غور کیا ہے جبکہ بعض ملکوں سے بین الاقوامی سفر پر مزید پابندی پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے