ملک میں کورونا کے2ہزار664 نئےکیس رپورٹ

اسلام آباد(قافلہ نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 32 اموات اور 2 ہزار664 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ5 ہزار200ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد21ہزار121ہے۔ 5 لاکھ 70 ہزار571افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار753افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا 2 ہزار153، اسلام آباد میں 524، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 47 ہزار710، خیبر پختونخوا 75 ہزار725، سندھ 2 لاکھ 61 ہزار179، پنجاب میں ایک لاکھ 85 ہزار468، بلوچستان 19 ہزار206، آزاد کشمیر 10 ہزار952 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔
ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے