پنجاب:نہری پانی کی آبیانہ فیس بڑھانے کا فیصلہ

لاہور (قافلہ نیوز)پنجاب حکو مت نے نہری پانی کے استعمال پر عائد آبیانہ فیس مزید بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خزانہ کو ٹاسک سونپ دیا،اضافی فیس سے موصول ہونے ولی رقم سے نہری نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں اجلاس ہوا تھا،جس میں صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ خزانہ کو ٹاسک دیا ہے کہ نہری پانی کے استعمال پر کسانوں سے وصول ہونے والے آبیانہ فیس میں ترامیم کیں جائیں۔ آبیانہ فیس براہ راست کسانوں سے وصول کی جائے گی اور آبیانہ فیس میں اضافی وصولیوں سے نہری نظام کو بہتر کیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں جولائی سے اب تک ہونےوالی آمدن ظاہر کر دی، حکومت کو اب تک ایک کھرب 87 ارب 55 کروڑ 76 لاکھ روپے آمدنی ہوئی، یہ آمدن گزشتہ مالی سال کی اتنی مدت کے دوران ایک کھرب 78 ارب 93 کروڑ 48 لاکھ روپے کی صوبائی آمدنی کے مقابلے میں 8 ارب 62 کروڑ 27 لاکھ روپے زائد ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے