کالم نگار اکمل شاہد کی کتاب”میراعشق ہے پاکستان“شائع ہوگئی

لاہور(ادبی رپورٹ)صادق آباد میں مقیم ملک کے معروف کالم نگار،صحافی،دانشور اورمحقق محمداکمل شاہد کنگ کی کتاب”میراعشق ہے پاکستان“شائع ہوگئی ہے۔176صفحات پر مشتمل کتاب میں مصنف کے سیاست،ثقافت،تاریخ و تہذیب ،اہم ایشوز سمیت حالات حاضرہ کے مختلف موضوعات پر لکھے گئے مطبوعہ اور غیرمطبوعہ کالم شامل ہیں۔موقر قومی اخبارات میں ”حاضر جواب“ کے عنوان کے تحت شائع ہونے والے اکمل شاہد کنگ کے مقبول و معروف کالم بھی اس کتاب کا حصہ ہیں۔محمد اکمل شاہد کی تحریریں پاکستانیت کی عکاس اور پاکستان سے عشق کے جذبات سے بھرپور ہیں۔”میراعشق ہے پاکستان“میں ملک کے نامور ایٹمی سائنسدان و کالم نویسی ڈاکٹر عبدالقدیرخان،محمودشام،قاسم علی شاہ،پروفیسر محمد دین جوہر،وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب،جبار مرزا، فرحین چوہدری ،رازش لیاقت پوری،ڈاکٹر خضر نوشاہی علامہ عبدالستار عاصم اور دیگر صائب الرائے شخصیات کی کتاب اور صاحب کتاب کے حوالے سے آراء شامل ہیں۔ اس کتاب کا سرورق بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ چیترا پریتم (تمغہ امتیاز) نے بنایا ہےجبکہ کتاب کو قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل لاہور نے شائع کیا ہے۔
کتاب حاصل کرنے کا پتہ: قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور اور بزم اکبر 63سی فسٹ فلور عقب مین بازار صادق آباد رحیم یار خان یا ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
03006706668
03000515101

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے