ٹی20:بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم کا تیسرا نمبر برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 رینکنگ کی فہرست جاری کر دی جس میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پہلا اور آسٹریلیا کے ایرن فنچ دوسرے نمبر پر ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اس تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ میں باؤلرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر آگئے۔ افغانستان کے راشد خان کا دوسرا جبکہ آسٹریلیا کے اشٹن اگر کا تیسرا نمبر ہے۔ اس فہرست میں پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں‌ ہوا۔اس سے پہلے آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے میچز کی ریکنگ جاری کی گئی تھی جس کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی پہلے اور بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔
بیٹنگ میں بابراعظم کے علاوہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔آئی سی سی کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار مطابق باؤلنگ میں پہلی 8 پوزیشنیں اسپنرز کے پاس ہیں، افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، دیگر میں تبریز شمسی دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے، اشٹن اگر چوتھے، عادل راشد پانچویں، ایڈم زمپا چھٹے ، مچل سینٹر ساتویں اور ایش سودھی آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی موجود نہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کی حکمرانی برقرار ہے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے، میکسیویل تیسرے ، رچرڈ برینگٹن چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں بھی کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے