اسرائیل کے انتخابات میں اسلام پسندپارٹی کی زبردست کامیابی

ویب ڈیسک: اسرائیل کے انتخابات میں اسلام پسند یونائیٹڈ عرب لسٹ (رعام) پارٹی زبردست کامیابی حاصل کرکے پارلیمنٹ میں بطور کنگ میکر داخل ہوگئی ہے۔خبر ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق رعام پارٹی کے قائد منصور عباس نے ماضی میں دیگر عرب جماعتوں کے مؤقف کے برعکس اسرائیلی حکومت میں شمولیت کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا تھا۔منصور عباس نے اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویو میں بتایا کہ ‘ہم وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کیمپ یا ان کے حریف سے ملنے کے لیے تیار ہیں اور میں کسی کی جیب میں نہیں ہوں’۔اسرائیل کے انتخابات میں اب تک 90 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں اور اب تک ان کی جماعت نے 120 کے ایوان میں 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اب تک سامنے آنے والے نتائج میں نیتن یاہو یا اس کی حریف جماعت کو حکومت سازی کے لیے واضح برتری حاصل نہیں ہوسکی ہے اور اتحاد کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہوگی۔یاد رہے کہ اسرائیل کے گزشتہ انتخابات میں رعام پارٹی مرکزی عرب جوائنٹ لسٹ میں شامل تھی لیکن رواں برس کے اوائل میں منصور عباس اور ان کے سابق اتحادیوں کے درمیان نظریاتی اختلاف پیدا ہوا تھا اور یہ اتحاد بھی پارہ پارہ ہوگیا تھا۔قدامت پسند منصور عباس اور دیگر عرب اسرائیلی بشمول کمیونسٹ بنیاد رکھنے والی جماعتوں کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے