کورونا:ٹرینوں میں70فیصدبکنگ کے احکامات جاری

لاہور: ریلوے حکام نے کورونا ایس او پیز کے تحت ٹرینوں میں صرف 70 فیصد بکنگ کے احکامات دے دیے۔ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے تحت ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔اس سلسلے میں ریلوے حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹرینوں کی بکنگ 70 فیصد سے زائد نہیں کی جائے گی، ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کو احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ ٹرین میں بغیر ماسک سفر کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔این سی او سی نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی 50فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے