لاہور میں فیس ماسک نے پہننے والے شہریوں کو سزائیں

لاہور(قافلہ نیوز)کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک صورت حال اختیار کرچکی ہے۔لاہور میں مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم شہریوں کی طرف سے حفاظتی اقدامات کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔لوگ فیس ماسک پہن رہے ہیں نہ ہی سماجی فاصلہ اختیار کررہے ہیں۔کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی طرف سے ایکشن لیا جارہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ماسک نہ پہننے پر کئی شہریوں کو بطور سزا نصف گھنٹہ سڑک پر کھڑا رکھا۔لاہور میں ضلعی انتظامیہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے متحرک ہوگئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے لبرٹی چوک میں کھڑ ے ہوکر شہریوں سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرایا۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے جبکہ بغیر ماسک چلنے پھرنے والوں کو بطور سزا سڑک پر نصف گھنٹہ کھڑے ہونے کی سزابھی دی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے