گلگت اور ڈسکہ میں میاں بیوی سمیت10افرادقتل،7زخمی

گلگت،ڈسکہ(نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت اور پنجاب کے شہر ڈسکہ میں فائرنگ کے واقعات میں افراد کو قتل کردیا گیا۔گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ مسلح ملزمان کی جانب سے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے گلگت اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی راجا مرزا حسن کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق نلتربالا سے ہے جبکہ گاڑی پر فائرنگ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔راجا مرزا حسن کے مطابق تینوں ملزمان کا تعلق نلتر پائن سے ہے، ملزمان میں شریف الدین، طاہر حسین اور واجد حسین شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کاکہنا ہے کہ نلتر میں فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
ادھر ڈسکہ میں گھر میں فائرنگ کر کے میاں بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا اپنے باپ کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، مقتول کا والد پراسرار طور پر لاپتا ہے، واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے