پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کرگئیں

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کرگئیں.معروف براڈ کاسٹرعلالت کے باعث اسلام آباد کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔کنول نصیر گزشتہ 5دہائیوں سے زائدعرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں.کنول نصیر معروف براڈ کاسٹر موہنی حمید (آپا شمیم) کی بیٹی تھیں ،کنول نصیر نے 26 نومبر 1964 کو پی ٹی وی کے قیام کے وقت پہلی انوسمنٹ کی تھی ،کنول نصیر نے سترہ سال کی عمر سے ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا، ٹی وی ڈرامے کی پہلی ہیروین بھی کنول نصیر تھیں،انہوں نے ٹی وی سکرین پر پہلی بار یہ الفاظ ’’میرا نام کنول نصیر ہے۔ آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آگیاہے‘ آپ کو مبارک ہو‘‘بھی ادا کئے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے