پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لئے روانہ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ قومی اسکواڈ میں 21 کھلاڑی اور 13 سپورٹ ا سٹاف شامل ہیں۔ 34رکنی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے سے لاہورائیرپورٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہوا۔پاکستان ٹیم نے ابتدائی طور پر گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے دورہ ممکن نہیں ہو سکا تھا۔شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز دو اپریل کو سینچورین، 4 اپریل کو جوہانسبرگ اور 7 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔ 10 اور 12 اپریل کو ٹی20 میچز وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ جبکہ 14 اور 16 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کی سیریز بھی کھیلے گی۔دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوےسے12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے