میرپور ماتھیلو اور رونتی میں پولیس کا ٹارگیٹیڈ آپریشن،2مغوی بازیاب

گھوٹکی(قافلہ نیوز) میرپور ماتھیلو اور رونتی میں پولیس کا ٹارگیٹیڈ آپریشن، تاوان کے لے اغوا کئے گئے بچے سمیت دو افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔پولیس نے ایک اغوا کار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔بچے کا پچاس لاکھ تاوان طلب کیا گیا تھا۔ایس ایس پی اظہر خان کے مطابق پولیس نے میرپور ماتھیلو کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر سات سالہ بچے شاہ زیب کو بحفاظت بازیاب کرالیا ہے اور ایک اغوا کار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ بچے کی رہائی کے لئے پچاس لاکھ تاوان طلب کیا گیا۔اغواء کاروں نے بچے کو میرپور ماتھیلوشہر میں رکھا ہوا تھا جبکہ تاوان کی رقم کچے کے علاقے سے فون کے ذریعے طلب کی جارہی تھی ۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ایس ایس اظہر کا کہنا ہے کہ اغوا کار بچے کا سوتیلا ماموں ہے جس نے گزشتہ روز شادی کی تقریب کے دوران بچے کو اغوا کرلیا تھا۔دوسری جانب رونتی کے کچے سے چار روز قبل اغوا کئے گئے نوجوان منظور ملک کو بھی بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے جسے ڈاکوؤں نے پانی کی وارہ بندی کے دوران اغوا کرلیا تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے