پاکستان

  • لاہور میں اورنج ٹرین،سپیڈوسمیت ہرطرح کی پبلک ٹرانسپورٹ بند

    لاہور(قافلہ نیوز)کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاہورشہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیوں کی ہدایات جاری کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق…

    Read More »
  • صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں عارف علوی نے بتایا کہ اُن کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔صدر مملکت نے دعا کی کہ اللّٰہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی ویکسین لے چکا ہوں، کورونا ویکسین…

    Read More »
  • لاہور:شاہ عالم مارکیٹ میں راستے کے تنازع پر3افراد قتل

    لاہور(قافلہ نیوز) شاہ عالم مارکیٹ میں 2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پلازہ مالک سمیت3افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔لاہور میں ہول سیل کے بڑے تجارتی مرکز شاہ عالم مارکیٹ میں پلازا مالک عاطف قریشی راستہ بند کرنا چاہتا تھا جس پر جھگڑا ہو گیا۔دونوں گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں جنرل سیکرٹری تاجر یونین باڑا مارکیٹ…

    Read More »
  • خیرپور:ٹریفک حادثے میں4طلبہ سمیت5افراد جاں بحق

    خیرپور(قافلہ نیوز)مہران ہائی وے پر تیز رفتار وین موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی۔پولیس کے مطابق حادثہ مہران ہائی وے پر کوٹ لالو کے قریب پیش آیا ہے جہاں وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر دو موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 طالبعلموں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچے زخمی…

    Read More »
  • کورونا:ریل گاڑیاں بند ہونے کا امکان

    لاہور:کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث اگلے دو روز میں مسافر ٹرینوں کی بکنگ 50 فیصد کردی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال ٹھیک نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں بند کردی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق…

    Read More »
  • گلگت اور ڈسکہ میں میاں بیوی سمیت10افرادقتل،7زخمی

    گلگت،ڈسکہ(نیوز مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت اور پنجاب کے شہر ڈسکہ میں فائرنگ کے واقعات میں افراد کو قتل کردیا گیا۔گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ مسلح ملزمان کی جانب سے نلتر پائن میں…

    Read More »
  • کورونا سے ایک ہی دن میں63اموات،ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10فیصد سے بڑھ گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 1 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار946…

    Read More »
  • لاہور میں فیس ماسک نے پہننے والے شہریوں کو سزائیں

    لاہور(قافلہ نیوز)کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک صورت حال اختیار کرچکی ہے۔لاہور میں مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم شہریوں کی طرف سے حفاظتی اقدامات کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔لوگ فیس ماسک پہن رہے ہیں نہ ہی سماجی فاصلہ اختیار کررہے ہیں۔کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی طرف سے ایکشن لیا جارہا…

    Read More »
  • کورونا:ٹرینوں میں70فیصدبکنگ کے احکامات جاری

    لاہور: ریلوے حکام نے کورونا ایس او پیز کے تحت ٹرینوں میں صرف 70 فیصد بکنگ کے احکامات دے دیے۔ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے تحت ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔اس سلسلے میں ریلوے حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹرینوں کی بکنگ 70…

    Read More »
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

    ویب ڈیسک : آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی، پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طور پر مجموعی طور پر تقریباً دو ارب ڈالر جاری کیے جا چکے۔اعلامیے…

    Read More »